لاہور (پ ر) پاکستان کے ہر شہر میں جگہ بنانے کے بعد انٹرویڈ نے سیالکوٹ میں بھی اپنا شو روم قائم کر لیا۔ شو روم کی افتتاح گزشتہ روز سیالکوٹ میں کی گئی۔ اس موقع پر سیالکوٹ کے مشہور بزنس مین ریاض الدین شیخ نے شو روم کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ سیالکوٹ چیمبر ممبرز، سی ایس ڈی کی منیجمنٹ، آرمی آفیسرز، میڈیا کے نمائندگان اور دیگر نے شرکت کی۔ انٹرویڈ سال 1974ء سے کام کر رہا ہے اور اپنے طرز کام میں ایک نمایاں نام حاصل کر چکا ہے۔