لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو چیف قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میںرواںماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرلیسکوہیڈکوارٹرثاقب جمال کی صدارت میں منعقدہوئی میںسنایاگیا۔