ٹیوٹا اساتذہ، بیروزگار نوجوانوں کو سولر ٹیکنالوجی کی ٹریننگ فراہم کریگی

Mar 01, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نیو گرین پاور کمپنی تائیوان کی شراکت سے حاضر سروس اساتذہ اور بیروزگار نوجوانوں کو سولر ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ٹریننگ فراہم کرے گی اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات جلدمکمل کر لئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے سابق سینئر نائب صدر لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابوذر شاد کی قیادت میںتائیوانی کمپنی نیو پاورگرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاعرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تائیوانی کمپنی پاکستان میں سولر سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے یہ کمپنی سولر ٹیکنالوجی کورسز میں تیار کردہ ٹیوٹا نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی ٹیوٹا نے اپنے50اساتذہ کو سولر سیکٹر کے ان کورسز میں تربیت بھی فراہم کر دی ہے ۔

مزیدخبریں