لاہور (پ ر) لاہور نالج پارک کے مجوزہ ماسٹر پلان اور انجینئرنگ ڈیزائن پر کام کا آغاز بہت جلد متوقع ہے جس کیلئے لاہور نالج پارک اور کنسلٹنگ فرم عثمان اینڈ کمپنی کے درمیان رسمی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر لاہور نالج پارک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد زمان مہمند اور عثمان اینڈ کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (پنجاب) لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ایوب جعفری نے دستخط کئے۔ پنجاب کی تاریخ میں تعلیم اور اقتصادی شعبے میں لاہور نالج پارک کو اہم ترین پراجیکٹ تصور کیا جا رہا ہے جو انڈسٹری اور تعلیم کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب اور پاکستان کو 21 ویں صدی میں اقتصادی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں نہایت معاون ثابت ہو گا۔