آئل، گیس، سیمنٹ، فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر خریداری، سٹاک مارکیٹ تیز، سرمایہ کاری6 ارب7 کروڑ بڑھ گئی

Mar 01, 2016

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیرکے روز تیزی پر 100انڈیکس 75.43 پوائنٹس اضافہ پر 31300 کی بالائی حد عبور ہوکر دوبارہ 31369.51 پربحال رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب 7کروڑ روپے سے اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق آئل وگیس‘ سیمنٹ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز کی زائد خریداری اور آئندہ دنوں غیر ملکی سرمایہ کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے پاور سیمنٹ‘ کے الیکٹرک‘ اینگرو فرٹیلائزر سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی مثبت توقعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100انڈیکس 75.43پوائنٹس اضافہ پر31369.51 پربند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 327کمپنیوں تک رہا جس میں 124کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘183کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 20کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 65کھرب 81ارب 30کروڑ 8لاکھ23ہزار222 روپے سے بڑھ کر65کھرب 87ارب 37کروڑ 61لاکھ 72ہزار887 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 52لاکھ 5ہزارحصص زائد رہی اور مجموعی سودوںمیں13کروڑ 3لاکھ 61ہزار 480 حصص کے کاروبار میں اضافہ رہا۔

مزیدخبریں