صوبائی وزیر محنت کی زیرصدارت تھیم پارک کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس

Mar 01, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تھیم پارک کی تعمیر کے معاملات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل خواجہ، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ عبدالباسط، سیکرٹری ٹورازم ہمایوں مہر شیخ، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ڈائریکٹر لاء و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تھیم پارک کیلئے اراضی کے حصول و دیگر انتظامی و قانونی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈزنی لینڈ کی طرز پر قائم کئے جانے والے اس بین الاقوامی تفریحی سہولیات سے مزئین منصوبے میں تھیم پارک، واٹر پارک، ایکویئریم، رہائشی سہولیات، بزنس سینٹرز و دیگرکمرشل سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ منصوبے پر تمام سرمایہ کاری چینی کمپنی کرے گی اور حکومت پنجاب صرف سہولیات فراہم کرے گی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ منصوبے سے نہ صرف پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی ۔

مزیدخبریں