لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک وسطی ایشیائی ریاستوں، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے زیادہ سے زیادہ معاہدے کرکے تاکہ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہونے کے باوجود پاکستانی برآمدات کا غیر تسلی بخش سطح پر رہنا تشویشناک ہے ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور نائب صدر نے کہا کہ 60 کی دہائی میں ہمیں بطور رول ماڈل اپنانے والے ممالک کی برآمدات آج ہم سے کئی گناہ زیادہ ہو چکی ہیں لہذا حالات کے پیش نظر روایتی طریقہں سے ہٹ کر غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ملکی برآمدات کیلئے مقررہ چھوٹا سا ہدف پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے ہمیں تجارت کے قابل نئی اشیاء متعارف کرانا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین اور دنیا بھر کی غیر روایتی منڈیوں میں باآسانی اپنی جگہ بنا سکتی ہیں شیخ محمد ارشد اور ناصر سعید نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ برانڈنگ اور ویلیوایڈیشن کی جانب خاص توجہ دیں۔
حکومت علاقائی ممالک سے آزادانہ تجارتی معاہدوں کو یقینی بنائے: شیخ ارشد
Mar 01, 2016