احتساب کمشن قوانین میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں: عمران کی خیبر پی کے کابینہ کو ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبرپی کے کابینہ کواحتساب کے قانون میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپی کے اسمبلی میں جامع قانون منظوری کے لئے لایا جائے گا۔ احتساب کے قانون میں کے پی کے کابینہ کی طرف سے کی جانے والے ترامیم پر احتساب کمشن کے سربراہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا تھا جس پر عمران خان نے اپنی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے ان ترامیم کا جائزہ لیا اور اب عمران خان نے ترامیم کو واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی کے کابینہ کو ایک مکمل جامع قانون اسمبلی میں لا کر اسے منظور کرانے کا کہا ہے۔عمران خان کی سربراہی میں ترامیم کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ اب ترمیمی بل کے لیے ایک جامع ڈرافٹ تیار کرے۔دریں اثناء اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا اپنے وعدے کے مطابق میں نے پختونخواہ احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی پختونخواہ کابینہ کو صدارتی حکمنامے کے ذریعے کی گئی ترامیم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد احتساب یقینی بنانے کے لئے جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ترمیمی مسودہ قانون کی جلد از جلد تیاری یقینی بنائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...