اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے ائیر وائس مارشل مجاہد انور خان کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںدسمبر1983 میں کمشن حاصل کیا۔ کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں ۔ شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک فلائنگ ونگ ، دو آپریشنل ائیر بیسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز)کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے وار سٹڈیز اینڈ ڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹر زڈگری حاصل کی۔مجاہد انور خان آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔