قصور: گھریلو ناچاقی پر بیوی کا گلا دباکر قتل کردیا

قصور (نامہ نگار) نواحی بستی قادی وند روڈ پر گھریلو ناچاقی کی بناءپر خاوند نے اپنے بیوی کا گلا دباکر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیاز احمد کا اپنی بیوی فوزیہ بی بی کے ساتھ گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا آئے روز دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی رہتی تھی، گزشتہ روز نیاز احمد نے مشتعل ہو کر فوزیہ بی بی کا گلا دبا ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دی ہے۔
بیوی قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...