کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے مردم شماری کو موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بلوچستان میں مہاجرین کی واپسی کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک مردم شماری بلوچ پشتون اقوام کے ساتھ ناانصافی گردانی جائے گی۔ اقتصادی راہداری میں اہل بلوچستان کو صرف ٹھیلے لگانے کی اجازت ہوگی حکمران یہاں کے وسائل لوٹنے کیلئے اپنے الفاظ میں مٹھاس کرچکے ہیں طرز فکر اب بھی وہی ہے۔ ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مہاجرین بلوچستان میں آباد ہیں اس وقت تک یہاں مردم شماری کے اصل نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے بلکہ اس طرح مہاجرین کی موجودگی میں ہونے والی مردم شماری بلوچ پشتون اور یہاں آباد اقوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا سبب بننے گی جو کسی کیلئے بھی قابل قبول عمل نہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے یہاں سے بہت سے لوگ اس مخدوش صورتحال کے پیش نظر نقل مکانی کر چکے ان کی دوبارہ انکے علاقوں میں آباد کاری کو یقینی بنانا ہوگا جس کے بعد ہی مردم شماری کی جاسکتی ہے۔
اختر مینگل