مارنے والوں کے ساتھی نہیں، ماں، بہن، بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: پرویز رشید

کراچی (آن لائن+آئی این پی) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کراچی سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں دہشت گردوں کو ختم کر کے کراچی کی روشنیاں بحال کر یں گے ، حقوق نسواں قانون اچانک نہیں، بحث کے بعد اسمبلی سے منظور کیا گیا۔ تنقید کرنے والے خواتین پر تشد د کرنے والوں کے ساتھی ہیں، موجودہ حکومت عوام کی تکلیفوںکو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے ہم ان کے ساتھ ہیں جو بچانے والے ہیں ، خواتین پر تشدد کے حوالے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوتی رہی اب ایسا نہیں چلنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ریڈیو پاکستان کے ٹرانسفارمر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے کہا موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتی ہمیں غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہے اورآگے بڑھنا ہے، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور حکومت کو الفاظ کی جنگ میںالجھانے سے گریز کرے، الفاظ کی جنگ کے نتائج پاکستان کئی دہائیوں سے بھگت رہا ہے، انہوں نے کہا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کراچی کا امن بحال ہو رہا ہے اور لوگوں میں خوف کی فضا ختم ہو گئی، انہوں نے کہا تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بد امنی پھیلتی ہے، والدین بچوں کی ذہنی نشوونما اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، معاشرے میں بد امنی کو فروغ دینے والی برائیوں پر نظر رکھنی ہوگی ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہو گا۔ میڈیا دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہماری تربیت میں ریڈیو کا کردار شامل ہے، خوف کی فضا کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا وقت آگیا، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو نیا پاکستان دے کر جائیں گے، انہوں نے کہا ہمیں ایک دوسرے کے گریباں میں ہاتھ ڈالنے کے بجائے ہاتھ سے ہاتھ ملاکر آگے بڑھنا ہے، ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں جس شخص نے چار ماشل لاﺅں کا مقابلہ کیا ہو کیا وہ کسی سے ڈر سکتاہے، ہم نے جنرل ایوب سے لے کر پرویز مشرف تک سب کا مارشل لاءبرداشت کیا ہے کوئی کمزور نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن ،بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن، بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ آئی این پی کے مطابق کراچی میں لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ہی ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں، ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، قوم کو وہی سچ بتایا جائے جو قائداعظم نے فرمایا تھا۔
پروےز رشےد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...