لاہور (اپنے نامہ نگار سے)تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں کالعدم تنظیم کے ارکان کے خلاف کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ جج مقرب خان نے کالعدم تنظیم کے ارکان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے آغا طاہر، نفیس، سفیان، عثمان، سلیم، انیس، ارشد، شہزاد، علی، فرخ ریاض اور ذیشان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کے وکیل نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں سے عدلیہ، فوج اور حکومت مخالف لٹریچر برآمد ہوا تھا۔ ملزمان سے 30 ہزار پمفلٹ، 50 سے زائد سی ڈی اور ممنوعہ لٹریچر کے رسالے برآمد ہوئے تھے۔
درخواست
تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں کالعدم تنظیم کے ارکان کے خلاف کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست
Mar 01, 2016