اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پی کے تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پی کے تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامزد گورنر پرسوں 3 مارچ کو عہدے کا حلف اٹھائینگے۔
صدر دستخط
صدر مملکت نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پی کے تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے، پرسوں حلف اٹھائیں گے: ذرائع
Mar 01, 2016