لوڈ شیڈنگ جاری، گیس بندش کیخلاف بھلوال میں احتجاج، ریلوے پھاٹک بلاک

لاہور (نامہ نگاران) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھلوال میں گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے کوٹ مومن روڈ پر ریلوے پھاٹک بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہوئے۔نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں بجلی کی دن بھرکی لوڈشیڈنگ نے عوام کو رلا دیا اور پانی کی شدید قلت رہی۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد میں وضوکےلئے پانی نہ ملنے پر نمازی پریشان رہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ موسم میں تبدیلی کے باوجود سارا دن لوڈشیڈنگ رہتی ہے اور عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کا مزید امتحان نہ لیں۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق الفضل ٹاﺅن ،بلوچ پورہ اور اقبال کالونی کی رہائشیوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کوٹ مومن روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک بلاک کر دیا جس سے کوٹ مومن روڈ بند رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھلوال میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اب بھی جاری ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھلوال کے رہائشیوں کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔
لوڈشیڈنگ جاری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...