چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کا چہلم طلبہ دھاڑیں مار کر روتے رہے

چارسدہ (نوائے وقت نیوز) شہدائے باچا خان یونیورسٹی کے شہداکے چہلم کی تقریب چارسدہ یونیورسٹی میں ہوئی۔ طلباءو طالبات اپنے ساتھیوں کی جدائی پر دھاڑے ما مار کر روتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہداءکو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ تقریب میں ڈی آئی جی مردان رینج سید وزیر، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرح حامد، وائس چانسلر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت اور پاکستانی کرکٹر یونس خان نے بھی شرکت کی اور شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر پاکستانی کرکٹر یونس خان نے کہا کہ ہم سب شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تمام شہداءکوسلام پیش کیا۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر نے اس موقع پر یونیورسٹی میں یاد گار شہدا بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب میں ےونےورسٹی انتظامےہ کے علاوہ کسی بھی مرکزی و صوبائی حکومت کے ذمہ داران اور سےاسی قائدےن نے شر کت نہیں کی۔ سٹوڈنٹس اےکشن کمےٹی نے آج بر وز منگل سے ےونےورسٹی گےٹ کے سامنے اپنے مطالبات کےلئے دھرنے اور ےونےورسٹی اےمپلائز کو ےونےورسٹی کے اندر داخل نہ ہو نے کا اعلان کےا جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے باچا خان یونیورسٹی کے شہداءفنڈ میں 22 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کیا۔ سانحہ باچا خان ےونےورسٹی چارسدہ کے شہداﺅں کی ےاد میں چہلم تقرےب ےونےورسٹی کے اندر سبزہ زار میں منعقد ہوا۔ چہلم تقرےب میں شہداﺅں کے اےصال روح کےلئے قرآن خوانی کی گئی اور بعدازاں ےونےورسٹی اےمپلائز کی طرف سے خےرات کا اہتمام بھی کےا گےا۔ اس موقع پر رقت انگیز مناظر سامنے آئے اور طلباءوطالبات اپنے ساتھیوں کی جدائی پر دھاڑیں مارکر روتے رہے پولےس دستے نے ےونےورسٹی میں قائم شہداﺅں کے ےاد گار پر سلامی دی۔ چہلم تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج اشفاق کی نگرانی میں سکیورٹی سخت انتظامات کئے تھے۔ باچا خان ےونےورسٹی چارسدہ کے ڈائرےکٹر اےڈمن ڈاکٹر شکےل احمد نے مےڈےا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ خدارا شدت پسند لاوارث ، ےتےم ، پختون قوم کے بچوں کا قتل عام بند کر دےں ا ے پی اےس کے شہد اءبھی ہمارے بچے تھے مگر کےا باچا خان ےونےورسٹی کے شہد اءپاکستان کے شہری نہیں تھے۔ درےں اثناءباچا خان ےونےورسٹی چارسدہ سٹوڈنٹس اےکشن کمےٹی کے صدر عدنان خان نے اعلان کےا ہے کہ جب تک انکے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے ےونےورسٹی درس تدرےس کےلئے بند رہے گی ےونےورسٹی کے سامنے دھرنا دےا جائیگا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پشاور، اسلام آباد میںدھرنا دےں گے۔ چہلم کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پختون قوم کے ساتھ سوتےلی ماں جےسا سلوک بند کردے۔ انہوں نے شہداءاور زخمےوں کو فوری پےکیج دےنے کا بھی مطالبہ کےا۔
شہدائ/ چہلم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...