لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں رینجر کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال جانچنا عدالت کا کام نہیں۔ رینجرز کی تعیناتی کرنا حکومت کا اختیار ہے۔ درخواست گزار خدائی خدمتگار کے سربراہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں دہشت گردی کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست مسترد