لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے وفاقی محتسب کی جانب سے تشکیل کردہ جیل اصلاحات کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری وفاقی محتسب سید افتخار بابر، سینئر قانون دان ایس ایم ظفر، عاصمہ جہانگیر سمیت دیگر کمیٹی ممبران شامل تھے۔ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اعجاز احمدقریشی نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے اب تک متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کمیٹی کے کام اور تجاویز کو سراہا اور کہا کے کمیٹی کی تجاویز کو صوبائی جوڈیشل کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کیا جائے گا اور ہدایت کی کہ اجلاس میں وفاقی محتسب کی جیل اصلاحات کمیٹی کا شرکت کرکے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گا۔
چیف جسٹس منصور علی شاہ سے وفاقی محتسب کی تشکیل کردہ جیل اصلاحات کمیٹی کے وفد کی ملاقات‘ اقدامات پر بریفنگ دی
Mar 01, 2017