اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی کہ براہمداغ اکبر بگٹی ولد ریحان اکبر بگٹی اور بلوچستان ری پبلکن آرمی کے سربراہ شیر محمد عرف شیرا ولد ملوک خان کے ریڈوارنٹس جاری کرنے کی اجازت دی جائے، دونوں پر پاکستان میں متعدد مقدمات ہیں۔ ایف آئی اے‘ وزارت داخلہ سے منظوری ملنے کے بعد ریڈ وارنٹس کیلئے انٹرپول سے باقاعدہ درخواست کریگی۔ درخواست میں بلوچستان میں مختلف دہشت گردی کے مقدمات کا ذکر کیا گیا۔
براہمداغ بگٹی، شیر محمد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری، انٹرپول سے رابطہ ہوگا
Mar 01, 2017