لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سندھو مستعفی‘ ریفرنس بھی زیرسماعت ہے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو مستعفی ہو گئے۔جسٹس مظہر اقبال سدھو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ وہ عدالت عالیہ لاہور کے ججز کی سنیارٹی لسٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔جسٹس مظہر اقبال سدھو کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظہر اقبال سدھو کو نوٹس بھی بھجوا رکھا ہے ۔جسٹس مظہر اقبال سدھو نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ استعفیٰ کی منظوری کی صورت میںعدالت عالیہ لاہور میں ججز کی تعداد 60 سے کم ہو کر 59 ہو جائیگی۔ جسٹس سدھو 17 فروری 2010 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے تھے اور اس طرح انہوں نے سات برس تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...