تھر میں کوئلہ کے 175 ارب ٹن ذخائر توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا

کراچی(آن لائن)تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔دو سو ارب سے زائد کی لاگت سے کول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تھر کے21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 سکوائرکلو میٹر اراضی پہ زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں۔سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پرتقریباً دو سو دس ارب روپوں کی لاگت سے کوئلے کی کھدائی اور بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیس فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقداردو ارب ٹن ہے،ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی افراد تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیرتکمیل منصوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...