2 خواتین، 2 لڑکوں سے زیادتی، 58 سالہ شخص نے بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد/ چیچہ وطنی/ گجرات/ سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف شہروں میں 2 خواتین اور 2 لڑکوں سے اوباشوں کی زیادتی جبکہ 58 سالہ شخص نے 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں رشتے کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کو انور عرف بوٹا نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ باوا چک میں گھر گھسنے والے ملزم پرویز نے حمیرا کو اسلحہ کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 20/11 ایل کے شاہد حسین کے چچازاد بھائی الظاہر کو محمد فاروق نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق سول لائن کے علاقہ محلہ امین آباد میں گھر سے چیز خریدنے کیلئے باہر جانے والی 8 سالہ بچی (ن) کو اٹھا کر ایک حویلی میں لیجاکر 58 سالہ بوڑھے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ناصر روڈ کے علاقہ میں شکیل کے بیٹے یونس کو غلام یٰسین نامی شخص ورغلا کر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...