راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر معمر خاتون کو قتل کردیا گیا‘ مسلح ڈاکو نے اے ٹی ایم سے باہر آتے ہوئے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی‘ مزاحمت پر ڈاکو نے معمر خاتون پر گولی چلا دی۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر معمر خاتون کو قتل کردیا گیا۔ خاتون کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
راولپنڈی : اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر معمر خاتون قتل
Mar 01, 2017