مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام اے پی سی، آپریشن ردالفساد کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور داعش کے سہولت کاروں کے خلاف اپریشن کا مطالبہ کر دیا ہے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ ایم ڈبلیو ایم کے پولیٹیکل سیکرٹری ناصر شیرازی نے پڑھ کر سنایا جس کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کی دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی حقیقی روح میں عمل کیا جائے اعلامئے کے مطابق داعش عالم اسلام اور پاکستان کے لیے شدید خطرہ ہے حکومت پاکستان اور اداروں کو داعش سے منسلک افراد اور ادارے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے اعلامئے کے مطابق فرقہ واریت کی سوچ کو تقویت دینے والوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کے تحت جامع کاروائی کی جائے اعلامئے میں وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومتی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے لیے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جائے اورحکومتی سطح پر داعش اور اسکے پیغام کی مذمت کی جائے۔ ملک میںجمہوری نظام کی بہتری اور مربوط بنانے کے لیے نیشنل سکیورٹی کے تمام فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جانے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن