اے جی سندھ آفس کے ایڈمن آفیسر کرپشن کے الزام میں گرفتار‘4 سال میں 11کروڑ ہڑپ کئے‘ تفتیش جاری

کراچی (وقائع نگار)قومی احتساب بیو رو (نیب) نے اے جی سندھ آفس میں تعینات ایڈمن آفیسر کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی میں اے جی سندھ میں تعینات ایڈمن آفیسر مسرور احمد خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان نیب کے مطابق مسرور احمد خان سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جامشور و تھا ۔ملزم کرپشن کے مقدمات میں نیب کو مطلوب تھا ۔محکمہ تعلیم جامشورو اور دیگر کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ملزم مسرور نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور 100سے زائد غیر قانونی اسپیشل کڈر ٹیچرز کی تنخواہیں بھی خود نکلواتا تھا ۔ملزم نے 4سال کے دوران 11کروڑ سے زائد تنخواہیں نکلوائیں ۔ملزم نے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...