’’امریکہ نہ آئو‘‘ تم کون ہوتے ہو یہ کہنے والے، مقتول بھارتی انجینئر کی صدمے سے نڈھال ماں ٹرمپ پر برس پڑی

حیدرآباد دکن( نیوز ڈیسک) امریکہ کے شہر کنساس سٹی میں گزشتہ ہفتے سابق فوجی نسل پرست گورے کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی انجینئر سری نواس کوچی بھوتلا کی گزشتہ روز آبائی شہر حیدر آباد دکن میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر اس کے بوڑھے والدین کا صدمے سے برا حال تھا۔ سری نواس کی نڈھال ماں پرواتھا وردھنی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑی اور کہاکہ امریکہ تارکین وطن کا ملک ہے جہاں ہر ملک ہر مذہب رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں، تم کون ہوتے ہو یہ کہنے والے کہ امریکہ نہ آئو۔ اگر تم لوگوں کو ان کے رنگ اور مذہب کی بنیاد پر مارو گے تو ان کی مائوں کا کیا حال ہوگا جنہوں نے انہیں جنم دیا، پروان چڑھایا، تعلیم دلائی اور روزی کمانے کیلئے اپنے سے دور کرکے باہر بھیجا، تم انکی پرورش کا بدلہ کیسے اتارو گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...