ایل ڈی اے کے 22کمرشل پلاٹ37کروڑ 44لاکھ میں نیلام، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف مہم جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع22 کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر37 کروڑ44لاکھ69ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی سبزہ زار سکیم کے سوک سنٹر میںواقع11مرلے رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر111 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت13 لاکھ50 ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ36 لاکھ65ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرتین کروڑ94لاکھ روپے میں نیلام ہوا-علاوہ ازیںلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کر کے گزشتہ روز گلبرگ میںیونائٹیڈ کرسچن ہسپتال سے ملحقہ پلاٹ نمبر444اے تھری پر نقشہ منظور کروائے بغیر تعمیر کیا جانے وال سٹرکچر مسمار کر دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن