ہری پور: آشنا نے شادی شدہ عورت کو قتل کر کے خودکشی کرلی

ہری پور/ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ صباح نیوز) آشنا نے شادی شدہ عورت کو قتل کر کے خودکشی کر لی جبکہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون اور نامعلوم شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ہری پور سے صباح نیوز کے مطابق نواحی علاقہ خان پور کے محلہ قباء میں پچیس سالہ نوجوان فیصل نے گھر میں گھس پر تیس سالہ خاتون مدیحہ بی بی زوجہ ممتاز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کو بھی پستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کی شادی خان پور میں ایک ممتاز نامی شخص سے ہوئی تھی جوکہ محکمہ پولیس میں ڈرائیور ہے۔ فیصل گھر میں داخل ہوا اور ایک کمرے میں خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ خاتون کی سات سالہ بچی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا جس نے بھاگ کر جان بچا لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل نامی نوجوان کے مبینہ طور پر خاتون سے مراسم تھے، وقوعہ کے دن معمولی جھگڑے کے بعد فیصل نامی نوجوا ن نے خاتون کو قتل کر کے خود بھی اسی پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کر لی۔ نعشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل کالونی کے رہائشی حامد کی دس ماہ قبل عالیہ سے شادی ہوئی تھی، عالیہ کئی ماہ سے گھریلو پریشانی میں مبتلا تھی جس نے اسی پریشانی کے عالم میں خود کو کمرے میں بند کر لیا اور گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق لاہور سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کیمبر اڈہ کے قریب پہنچی تو ایک نامعلوم شخص ٹرین کے آگے کود گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...