کوالالمپور( اے این این )سعودی عرب اور ملائشیا نے دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے دوسرے روز طے پائے ہیں۔مفاہمت کی پہلی یادداشت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے سے متعلق ہے اور اس پر سعودی عرب کے وزیر مملکت ابراہیم عبدالعزیز العساف اور ملائشیا کے وزیر صنعت وتجارت داتو سری مصطفی بن محمد نے دستخط کیے ہیں۔