پی ایس ایل فائنل: سکیورٹی کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا: آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے پنجاب پولیس کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے یقین دلایا پی ایس ایل میں سکیورٹی کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بھرپور تعاون‘ حمایت اور مدد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن