نجی حج کوٹہ ختم کرنے کی سفارش ، گرمیوں میں لوڈشیدنگ نہیں ہوگی : کابینہ کو بریفنگ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے محمد اشرف لنجار کو محکمہ متروکہ املاک کے چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے نجی حج کوٹہ ختم کرنے کی سفارش کی۔ وفاقی کابینہ ارکان کی اکثریت نے سفارش کی کہ حکومت سو فیصد حج خود کرائے، حکومت سو فیصد حج کرائے گی تو حجاج کو سستی اور بہتر سہولیات ملیں گی۔ وزارت تواناء یکی وفاقی کباینہ کو بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ سے بچائو پر بریفنگ دی۔ وزارت توانائی نے بریفنگ دی کہ آئندہ موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ بجلی کی اضافی پیداوار یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ گردشی قرضہ 600 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ بجلی کے واجبات بقایا جات کی وصولی تیز کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کہ توانائی منصوبوں اور ٹرانسمیشن لائنز کا نظام بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کی سفارش پر عملدرآمد کیلئے وزیر آبی وسائل کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی قائم کر دی۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کے موثر نفاذ کی سمری منظور کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...