نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی سینٹ نشست پر آج پولنگ ہوگی

Mar 01, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر) توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلیت سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر پولنگ آج جمعرات یکم مارچ کو ہوگی، پنجاب اسمبلی کے ارکان ووٹ ڈالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف آزاد حیثیت میں پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی سے مقابلہ کریں گے، ووٹنگ کا آغاز صبح9 بجے ہوگا جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ این این آئی کے مطابق پیپلز پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو نئے کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشن کی جانب سے پولنگ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت موبائل فون ،کیمرہ یا اس طرح کی کوئی بھی ڈیوائس اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں