لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کے لئے دائر درخواست میں ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عابد باکسر ان کی تحویل میں نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس انوار الحق نے سماعت کی۔ عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔ اس کو پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے۔ عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں طلب کرے۔
عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں، ایف آئی اے، آئی جی پنجاب کا ہائیکورٹ میں جواب
Mar 01, 2018