ماسکو (نیٹ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اہل خانہ اور روسی خفیہ ادارے پر رقوم کی غیرقانونی منتقلی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ڈنمارک کے بَیرلِنگسکے نامی اخبار کے مطابق ان افراد نے ایسٹونیا میں دانسکے بینک کی شاخ کے ذریعے یہ منی لانڈرنگ کی۔ دانسکے ڈنمارک کا سب سے بڑا بینک ہے۔ اخبار کے مطابق اس بینک نے 2013ء میں بیس روسی صارفین کے اکائونٹ بھی بند کر دئیے تھے۔ اخبار نے دعوٰی کیا بینک انتظامیہ کو ایسٹونیا میں ہونے والی مالیاتی بے قاعدگیوں کا علم تھا۔ دانسکے بینک کی جانب سے تاحال اس بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔