پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں: امریکہ

Mar 01, 2018

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ہیدر نوؤرٹ نے پاکستان‘ بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کے سوال پر کہا کہ امریکہ چاہتا ہے دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں۔ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں