یہ بابا رحمتے نہیں قائداعظم کا پاکستان ہے‘ گولی مار دو نہیں ڈرتا: نہال ہاشمی جیل سے رہا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، نہال ہاشمی کا جیل کے باہر ان کی اہلیہ اور پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا، نہال ہاشمی کو عدلیہ مخالف تقاریر میں دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نہال ہاشمی نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے بندہ نہیں اللہ روک سکتا ہے، بتائو میں نے کس کو برا بھلا کہا؟ کب عدالت کا نام لیا؟ مہینہ گزر گیا میری اپیل سماعت کیلئے منظور نہیں ہوئی، کیا یہ انتقام نہیں؟ سازشیو! تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔ پاکستان سے محبت کرنے والوں اور اللہ سے ڈرنے والوں سے بات کررہا ہوں۔ جبکہ منافق اور عہدوں کی عزت کرنے والے میری بات نہ سنیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ، جمہوریت اور عوام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے بات کررہا ہوں جو اس ملک میں جمہوریت، ملکی بالادستی چاہتے ہیں۔ تمہارے ہاتھ میں جان لینا اور گولی مارنا ہوسکتا ہے۔ لیکن اللہ نے مجھے عزت دار بنادیا۔ اللہ کے ہاتھ میں میری جان ہے تمہارے ہاتھ میں میری جان اور رزق نہیں۔ میری اپیل سماعت کیلئے منظور نہیں کی گئی۔کیا اس سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے؟ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یاانصاف کا بول بالا کیا گیا؟ جیل میں بھیجنا ہے تو دیکھو کہ وہاں 75سال سال کے لوگ بیٹھے ہیں۔ نیب کے ڈائریکٹروں کے گھروں میں چھاپے مارو ملک کی آدھی دولت ان کے گھروں سے نکلے گی۔ میں نے کب بابا رحمتے کا نام لیا، اور کس کو برا بھلا کہا تھا۔ تمہارے ہاتھ میں گولی مارنا ہو سکتا ہے، جیل بھیجنا ہو سکتا ہے، شرمندہ وہ ہو گا جو دو نمبر اور چور ہوگا، شرمندہ وہ ہو گا جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے۔ آپ کس کا احتساب کر رہے ہو، کون ہو آپ؟ پاکستان ایسے لوگوں کیلئے نہیں بنایا گیا تھا جو پاکستان میں عیش کر رہے ہیں۔ میری بات پاکستان کے وہ 22 کروڑ لوگ سنیں جو اس ملک میں اللہ کا قانون چاہتے ہیں، جو پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ میری بات سنیں اس ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں۔ رہائی کے موقع پر نہال ہاشمی کے وکلا نے ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا جانے والا 50 ہزار جرمانہ بھی جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کیس کو جس طرح اجاگر کیا گیا اس کیلئے (ن) لیگ کے سوشل میڈیا ٹیم کا مشکور ہوں۔ سزا مجھے نہیں نوازشریف اور 22 کروڑ عوام اور سی پیک کے حامیوں کو دی گئی مجھے جیل بھیجا کل پھر بھیج دینا‘ سر خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ یہ بابا رحمتے کہاں سے آگیا، پاکستان ان سازشیوں کا نہیں عوام کا ہے۔ پاکستان سازشیوں کا نہیں ان کیلئے بھارت ہے۔ میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں عدلیہ کے بارے میں احتساب کا لفظ نہیں کہا تھا، سی پیک کو نشانہ بنانے والا سامراج سرگرم ہے۔ میں اور میرے بچے عدلیہ تحریک میں گئے تھے۔سینیٹر چوہدری تنویر خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کے آمر کسی بھی لبادے میں ہوں ان کو غرق ہونا ہے ان کے مقدر میں ذلت ہے سزا نواز شریف کو ہی نہیں 22 کروڑ عوام کو دی گئی یہ سزا وکیلوں کو دی گئی آئین کے کس آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پانچ سال نا اہل کریں نواز شریف نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے مگر بزدلی والا کام نہیں کرتا۔ میرے دادا کے دادا کو انگریز نے پھانسی دی تھی یہ بابا رحمتے کا نہیں بابائے قوم قائداعظم کا پاکستان ہے مجھے گولی مار دو میں ڈرتا نہیںمیرا والد جیل گیا میں بھی جیل گیا۔ میری جان میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ کے ہاتھ میں نہیں، اللہ ہی عزت دیتا ہے اور اللہ ہی ذلت دیتا ہے ڈرے ہوئے لوگ ہمیں کیا ڈرائیں گے میں نے تو ججوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں توہین عدالت نہیں کی۔ قائداعظم کا پاکستان بننے تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ تم نواز شریف کو نہیں جانتے میں جانتا ہوں نواز شریف کا کوئی جرم نہیں پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو روکنا ہوگا۔ نواز شریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا سر نہیں جھکائوں گا۔ پاکستان بچانے کیلئے جان دیں گے پاکستان ٹھیلے والے کا مزدور کا اور چپڑاسی کا ہے، قائد اعظم کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنا تمہارے لئے بھارت ہی ہے سازشیو تمہارے حق میں کچھ بھی نہیں۔ اقامہ کے نام پر نواز شریف سے زیادتی کی گئی مجھے کیا پتہ تھا مولوی تمیزالدین بھی آج شرما جائے گا، نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں اس ملک کو آمریت نے تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...