اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں دائر ضمنی ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے دائر 2ضمنی ریفرنسز کے آٹھ گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے وکلاء گواہوں پر جرح کریں گے۔ گزشتہ سماعت میں استغاثہ کے غیر ملکی گواہ فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، ان آٹھ گواہان میں العزیزضمنی ریفرنس میں عرفان، محمد علی رضا، سنیل اعجاز اوراظہر اقبال جبکہ فیگ شپ ضمنی ریفرنس میں نوید الرحمان ،ذکی الدین،رائو عبدل اوررضوان خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔