لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (سینیئر) کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو کر غیر اسلامی ،غیر دستوری کارنامے سر انجام دے رہے ہیںاصل اقتدار اللہ پاک کے پاس ہے اس لئے یہ غیر شرعی کا م کرکے اللہ و رسول کی ناراضگی مول نہ لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں مفتی عبداللہ قصوری رحمۃاللہ علیہ کے عرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔