بھارتی جوہری ہتھیاروں کا نشانہ اب چین ہے پاکستان نہیں: امریکی ماہرین

واشنگٹن(بی بی سی ڈاٹ کام) دنیا میں ایٹمی پروگراموں پر نظر رکھنے والے امریکہ کے دو سرکردہ جوہری ماہرین کے مطابق بھارت اپنے جوہری ہتھیاروں کی مسلسل جدید کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اس کی جوہری تیاریوں کے نشانے پر اب پاکستان نہیں بلکہ چین ہے۔ بھارت اب طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایک ایسا جوہری میزائل بنانے میں مصروف ہے جس سے وہ جنوبی انڈیا سے چین کے کسی بھی علاقے کو ہدف بنا سکتا ہے۔ بھارت کے بارے اندازہ ہے کہ اس نے جوہری بم بنانے والی تقریباً 600 کلو گرام پلوٹونیم تیار کر لی ہے۔ جوہری سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اتنی پلوٹونیم ڈیڑھ سو سے دو سو بم بنانے کے لیے کافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...