بھارتی بحری مشقیں اشتعال انگیز، چین کو جواب کیلئے تیار رہنا ہوگا: گلوبل ٹائمز

بیجنگ (آئی این پی/ سنہوا) بھارت اور دیگر 23 ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں ’’میلان‘‘ اشتعال انگیز ہیں اس سے چین بھارت تعلقات کی پیشرفت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ مشقیں معمول سے بہت زیادہ وسیع اور بڑی ہیں۔جس سے بھارت چین کے خلاف اشتعال انگیزی پیدا کررہا ہے۔ بھارت کے ساتھ ان مشقوں میں آسٹریلیا، ملایشیا ، میانمر، نیوزی لینڈ، عمان، ویتنام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، سری لنکا، سنگاپور، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا، کینیا اور کمبوڈیا اور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ مالدیپ، جنوبی افریقہ، فلپائن، موزمبیق، برونائی، گونیاں اور تیمور نے ان مشقوں میں شمولیت سے انکار کردیا۔ چین کو فوجی انداز میں اس کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...