اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے افغان سفیر عمرزخیل وال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی تعلقات، افغانستان میں امن عمل‘ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان سفیر نے گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والی امن کانفرنس پر بریفنگ دی۔ سفیر نے بتایا کہ افغان صدر نے قیام امن کیلئے طالبان کو مفاہمت کی پیشکش کی۔ پاکستان کے ساتھ بھی امن کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان عوام کا مستقبل سانجھا ہے۔