عمران فاروق قتل کیس‘ ملزموں کیخلاف چالان پیش نہ کیا جا سکا

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کیخلاف چالان پیش نہ کیا جا سکا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی ایم کیو ایم کی طلبی کیلئے غیر ملکی اخبارات میں اشتہار شائع ہو چکا ہے 9 مارچ کو 30 دن کی مدت مکمل ہو گی،ضمنی چالان تحقیقاتی ٹیم کے پاس ہے جیسے ہی ملے گا عدالت میں پیش کر دیں گے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان پیش کریں اسی دن فرد جرم عائد کر دینگے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...