محمدشاہدغوری کی جلوس کی شکل میں ممتازحسین قادری ؒ کے مزارپرحاضری

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری نے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے شہیدناموس رسالت ؐ غازی ممتازحسین قادری ؒ کے مزارپرحاضری دی اورعرس کی دوسرے دن کی تقریبات میںخصوصی شرکت کی،محمدشاہدغوری کے ہمراہ سنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی، سندھ کے صدرسائیں نوراحمدقاسمی، علماء بورڈکے رہنماعلامہ طارق قادری، راولپنڈی ڈویژن کے صدرمفتی لیاقت علی رضوی،ضلع اسلام آبادکے صدرعلامہ وسیم عباسی، ہزارہ ڈویژن کے صدرمحمدبشارت عباسی سمیت دیگرعلماء اورعہدیداربھی شریک تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدشاہد غوری کاکہناتھاکہ عشق مصطفویﷺ ہی حقیقی زندگی ہے،ایک سچاعاشق رسول اپنی جان توقربان کر سکتا ہے مگرناموس رسالتؐ پرکوئی حرف برداشت نہیں کرسکتا، حکمران اور عدلیہ نبی کریم ؐکے فیصلوں کو اپناشعاربنائیں، غازی ممتازحسین قادری کی حمایت انتہا پسندی نہیں ایمان کا تقاضا ہے،اہل حق ممتاز قادری کا مشن جاری رکھیں گے،سنی تحریک کے ترجمان پروفیسرنعیم رضا کے مطابق آج یکم مارچ کو سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری غازی ممتازحسین قادری کے عرس کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی اتحاداہلسنّت کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے

ای پیپر دی نیشن