لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ رکن اسمبلی اور پیر آف سیال کے بھتیجے نظام الدین سیالوی کے مطابق ڈاکٹروں نے خواجہ حمید الدین سیالوی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کیا ہے جس کے بعد وہ سیال شریف روانہ ہو گئے۔