کویت آر کیٹیکچرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نمائش

Mar 01, 2018

عبدالشکور ابی حسن

قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو اپنے نام کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی توانایئاں صرف کر دیتے ہیں ۔کویت کے افق پر اس وقت پاکستان کا وقار بلند کرنے میں حافظ محمد شبیر پیش پیش ہیں خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، وہ ایک منصوبہ کے تحت وہاں پہنچ جاتے ہیں اور اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام ضرور لکھواتے ہیں تاکہ پاکستان دنیا کی نظروں میں اپنی چمک قائم رکھ سکے گذشتہ دنوںکویت آرکیٹیکچر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور الحافظ گروپ نے کویت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ایونیو میں (کاسا) کویت آرکیٹیکچر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے آرکیٹیکچر کی 13ویں سالانہ نمائش کا اہتمام کیااور یہ ایک اہم بات ہے کہ پاکستان بزنس سنٹر کے ساتھ مشترکہ طور پر عرب کمیونٹی کی یہ سب سے کامیاب نمائش بھی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات اور عرب کمیونٹی نے اس نمائش کو وزٹ کیا،اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر امریکہ کے سفیر لارنس آر۔ سلورمین، گیانا کے سفیر ڈاکٹرشامر آلے اور انکی اہلیہ ڈاکٹر مریان آلے، مرزا دانش بیگ سیکنڈ سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان،ڈاکٹر عبدالمطلب چیئرمین آرکیٹیکچر کالج، ڈاکٹر محمدالجسار، ڈاکٹرانس المیلم، اخلاق ملک ڈائریکٹر المیلم گروپ، ماجد علی چوہدری ممبراوپاک ، پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے نمائندگان، کرنل (ر)مسعود انجم ودیگر موجود تھے۔ یہ نمائش الحافظ گروپ کے مشترکہ تعاون سے تھی جبکہ اس کے پلاٹینیم سپانسر پاکستان بزنس سنٹر کویت تھے۔ڈاکٹر عبدالمطلب چیئرمین آرکیٹیکچر کالج نے آنے والے معززین کو نمائش میں رکھے جانے والے تمام پروجیکٹس سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ کویتی سٹوڈنٹس نے دوستانہ ماحول میں مسلسل تین دن ڈیوٹی دی، ہروزیٹر کو بڑے خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہتے،اپنے اپنے پروجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات بتاتے رہے۔ اس کے علاوہ وزیٹرز نے بھی ان طلباء و طالبات کے پروجیکٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا، پاکستان میں سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے بھی یہ ایک اچھا موقع تھا ،پاکستان بزنس سنٹر کی ٹیم پاکستانی سیاحت کے بارے میں بھی عرب کمیونٹی کو تفصیلات بتاتے رہے اورہر آنے والے وزیٹر کو ھالہ فبرایئر کے حوالہ سے ایک خوبصورت فریم جس میں کویت کے جشن آزادی ھالہ فبرایر کی خوبصورت تصاویر بھی تھیں تحائف کے طور پر دیتے رہے۔ حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت و کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوورازم برائے کویت نے میڈیا کے نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی،وہ بڑے فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ کویت آرکیٹیکچر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ یہ نمائش بڑی کامیاب رہی۔ہمیں فخر اس بات پر بھی ہے کہ آج پھر میڈ ان پاکستان کا نام کویت کی سب سے بڑی مارکیٹ میں لکھا گیا اس سے قبل بھی ہم اسی جگہ پر پاکستانی مینگو فیسٹیول کرچکے ہیں جو بڑا کامیاب رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ نمائش کی جگہ کا روزمرہ کا کرایہ بھی ہزاروں دیناروں میں تھا جبکہ گلف کنسلٹنٹ بھی اسکے گولڈ اسپانسر تھے، انکی جانب سے بھی تحائف دئیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحافظ گروپ کی جانب سے گفٹ ووچرز بھی وزیٹرز کو دیئے گئے،کویت کی جشن آزاد ی ھالہ فبرایر کے حوالہ سے ان گفٹ ووچرز حاصل کرنے والوں کو خوبصورت فوٹو فریم بھی دئیے جائیں گے وہ اس فریم میں جو بھی تصاویر بنوانا چاہیں الحافظ گروپ ان کوگفٹ کے طور پر بمعہ فریم مہیا کرے گا۔ہمیں اس مشترکہ نمائش میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کی مارکیٹنگ وپاکستان ٹوورازم کو فروغ دینے کا بھی موقع مل،عرب کمیونٹی نے بھی پاکستان بزنس سنٹر کے اس اقدام کو سراہا،سفارتخانہ پاکستان بزنس کونسل کویت بھی اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے،ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ہم سب کا ہدف ایک ہی ہے کہ کویت کی مارکیٹس تک پاکستانی پراڈکٹس کی رسائی ہو،پاکستانی سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکے۔کویت آرکیٹیکچر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر ریم الفرحان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ آرکیٹکچر کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی سالانہ نمائش تھی جو بڑی کامیاب رہی ہم اپنی تمام ایسوسی ایشن کی جانب سے الحافظ گروپ اورپاکستان بزنس سنٹر کویت کے بھی بے حدمشکور ہیں ہم گذشتہ 12سالوں سے اس نمائش کا اہتمام کرتے آرہے ہیں،آئندہ بھی الحافظ گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر مزید ایونٹس بھی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صفاراشد کویت آرکیٹیکچر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی نائب صدر نے کہا کہ یہ نمائش بڑی کامیاب رہی اور الحافظ گروپ اور پاکستان بزنس سنٹر کے تعاون پر انکے مشکور ہیں یہ انہیں کی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ آج ہم اس تین روزہ نمائش میں کامیاب رہے۔آخر میں حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت و کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوورازم برائے کویت نے میڈیا کے نمائندہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا عرب کمیونٹی کے طلباء و طالبات کے ساتھ اس نمائش کا تجربہ بہت کامیاب رہا،انہوں نے بہت قریب سے آرکیٹیکچرمیں مہارت رکھنے والے طلباء و طالبات کو دیکھا ان کا ویثرن بڑا مضبوط اور درست ہے،سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نمائش میں سابق صدرڈنگ سیگوآنج، موجودہ صدرریم الفرحان ، نائب صدر صفا رشید اور انکی قابل ٹیم جس میں فہد الرجہی،فاطمہ احمد الکندری، عبدالرزاق العدوانی، علی نبیل، بیدیوی البیدیوی ، ریحام الالوان، نورا المطیری، نورا السلیلی، سارہ العنزی، زہراہ الجزاف، زاہرہ بوخمسین و دیگر شامل تھے نے باہمی مشاورت سے کامیاب کیا، حافظ محمدشبیر نے مزید کہا کہ کویت ہمارا دوسرا گھر ہے کویتی و پاکستانی طلباء و طالبات میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتاہم چاہتے ہیں کہ آنے والے ایونٹس میں ہر طالبعلم کے پاس اپنے اپنے پروجیکٹ کی ڈمی موجود ہوں،الحافظ گروپ انکے پروجیکٹ کی ڈمی کو مکمل کرنے کیلئے ہرقسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں