شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات پر برٹش کونسل پاکستان کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برٹش کونسل پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ لندن میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل ایوارڈ کے مقابلوں میں بچے کو سکول بھیجنے کے پروگرام میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ دنیا میں ترقی اور انسانی ہمدردی کے لئے متحرک کردار ادا کرنے پر دیا جاتا ہے۔ برٹش کونسل کے پروگرام کے تحت پاکستان کے 65 اضلاع میں 2 لاکھ 25 ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرایا گیا۔ پندرہ ہزار رضا کاروں نے گھر گھر پہنچ کر بچوں کو سکول بھیجنے کی ترغیب دی۔

ای پیپر دی نیشن