کولکتہ(آن لائن)بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اعتراف کیا ہے کہ معروف کشمیری رہنماء محمد افضل گوروجنہیں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں پھانسی دیدی گئی تھی کے مقدمے کا درست فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔ پی چدم برم نے کولکتہ میںایک انگریزی روزنامہ کو انٹرویومیں یہ شبہ ظاہرکیا شایدافضل گوروکاپارلیمنٹ حملے میں کوئی کردارنہیں تھا ۔انہوں نے کہا ایماندارانہ رائے یہی ہے کہ افضل گوروکے خلاف بنائے گئے مقدے کا درست فیصلہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں رہ کرکوئی بھی شخص کسی عدالتی فیصلے پرسوال نہیں اْٹھاسکتالیکن ایک عام یاغیرجانبدارشخص سوال اْٹھاسکتاہے۔پی چدمبرم نے محمدافضل گوروکوپھانسی دئیے جانے پربھی سوال اْٹھاتے ہوئے کہاکہ گورو کو پھانسی کے بجائے بغیرپے رول کے عمرقیدکی سزابھی دی جاسکتی تھی۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیرمیںرائج کالے قانون آرمڈفورسزاسپیشل پاوز ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارتی حکومت اس قانون کے ہٹانا نہیں چاہتی تو سا میں ترمیم کی جانی چاہیے ۔
افضل گوروکے مقدمے کادرست فیصلہ نہیں ہو اتھا:پی چدمبرم
Mar 01, 2018