ایئرپورٹ پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ایف آئی اے اہلکار ملازمت سے فارغ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کی دو اہلکاروں کی جانب سے دو ناروے میں رہائش پذیر پاکستانی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے دونوں ذمہ دار لیڈی کانسٹیبلوں کو نوکریوں سے فارغ کردینے اور ان کے انچارج انسپکٹر کی دو سال کی سروس کاٹ لینے کی سزا دینے سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں از خود نوٹس کیس نمٹاد یا ہے۔ نوشیلا اور غزالہ کو نوکریوں سے فارغ کر دینے جبکہ ان کے انچارج انسپکٹر ندیم کی دو سال کی سروس کاٹ لینے کی سزا دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر فاضل عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

ای پیپر دی نیشن