کراچی(نیٹ نیوز) فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر نے اپنی رپورٹ میں سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ مشکوک قرار دیدی، رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع 5 بجکر 48 منٹ پر ملی ، وہاں پہنچے تو دروازہ اندر سے کھلا تھا اور عقبی دروازے کے قریب کاغذات کے بنڈز کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے رکھاتھا۔ حیران کن طور پر آگ تیزی سے چھٹے فلور تک پھیل گئی، لفٹ کے ساتھ تمام 6 فلورز پر کاغذات ایک ہی طرز پر موجود تھے، نہ صرف کاغذ کے بنڈل بلکہ لوہے کی الماریاں بھی لفٹ کے قریب تھیں۔ انکشاف کیا گیا کہ بڑی تعداد میں کاغذات اور آفس ریکارڈ آگ میں تھا، تمام تر واقعے کو دیکھنے کے بعد شک و شبہات جنم لیتے ہیں۔