اسلام آباد(ایجنسیاں) پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مشرف دور حکومت میں وزارت مذہبی امور نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گنجائش سے کم جگہ پر6ہزار سے زائد حجاج کرام کو ٹھہرایا، حاجیوں کو مشکلات کے ساتھ قومی خزانے کوکروڑوں سعودی ریال کا نقصان ہوا، حجاج اکرام کو فراہم کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں بے ضابطگیوںکے معاملات 15سال بعد بھی نمٹائے نہ جاسکے اور ایک با ر پھر اعتراضات ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کو ارسال کردیے گئے ،جبکہ کمیٹی نے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتا ل کو زکو فنڈ ز کے استعمال کے بارے میں آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ سید نوید قمر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ و ہ 1988سے پارلیمنٹرین ہیں کوئی سال ایسا نہیںجس سال حاجیوں نے شکایت نہ کی ہوکمیٹی ڈی جی حج کے جواب سے مطمئن نہ ہونے کیوجہ سے معاملہ دوبارہ ڈی اے سی کو ارسال کر دیا۔